7 فروری، 2016، 10:44 AM

دہشت گردی کو فروغ دینے والے ایک لاکھ 25 ہزارسے زائد اکاؤنٹس بند

دہشت گردی کو فروغ دینے والے ایک لاکھ 25 ہزارسے زائد اکاؤنٹس بند

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک برس کے دوران دہشت گردی کی سرگرمیوں کے فروغ یا دھمکی آمیز‘ پیغامات شائع کرنے پر ایک لاکھ 25 ہزارسے زائد اکاؤنٹس بند کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک برس کے دوران دہشت گردی کی سرگرمیوں کے فروغ یا دھمکی آمیز‘ پیغامات شائع کرنے پر ایک لاکھ 25 ہزارسے زائد اکاؤنٹس بند کردیئے ہیں۔ ٹوئٹرکی جانب سے جاری کئے گئے ایک بلاگ میں کہا گیا ہے ٹوئٹرکی انتظامیہ دہشت گردی کے فروغ کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے استعمال کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کی سرگرمیوں کے فروغ یا دھمکی آمیز، پیغامات شائع کرنے پر2015 کے وسط سے اب تک ایک لاکھ 25 ہزارسے زائد اکاؤنٹس معطل کیے ہیں۔ معطل کیے گئے زیادہ تر اکاؤنٹس داعش سے متعلق ہیں۔

ٹوئٹرانتطامیہ کے مطابق ہم نے اس قسم کی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے اپنی ٹیم میں اضافہ کیا ہے تاکہ تیزی سے کام کیا جاسکے، ہم نے نتائج دیکھے ہیں، جن میں اکاونٹس کے معطل کیے جانے میں اضافہ اوراس قسم کی سرگرمیوں کو ٹوئٹر سے دور رکھنا شامل ہیں۔

News ID 1861635

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha