مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تائیوان میں ہونے والے عام انتخابات میں حکمران جماعت کے 70 سالہ دور کا خاتمہ ہوگیا ہے جب کہ اپوزیشن جماعت کی رہنما سائی انگ ون انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی خاتون صدرمنتخب ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تائیوان میں ہونے والے انتخابات میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی)نے واضح کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے بعد پارٹی کی سربراہ سائی انگ ون ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئی ہیں جب کہ حکمران جماعت نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ ’’ڈی پی پی‘‘ نے انتخابات میں 60 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ حکمران جماعت ’’کومن تنگ‘‘ کو 30 فیصدووٹ ملے۔ شکست تسلیم کرتے ہوئے حکمران جماعت کے سربراہ ایرک چو کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت انتخابات میں ہار چکی ہے اور وہ اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں کیوں کہ ہم اپنے ووٹرز کو قائل کرنے میں ناکام رہے جب کہ وہ اس فتح پر ان ون کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
تائیوان میں ہونے والے عام انتخابات میں حکمران جماعت کے 70 سالہ دور کا خاتمہ ہوگیا ہے جب کہ اپوزیشن جماعت کی رہنما سائی انگ ون انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی خاتون صدرمنتخب ہوگئی ہیں۔
News ID 1861109
آپ کا تبصرہ