مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں افغان قونصل خانے کے اعلی عہدیدار کے گھر پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پشاور ٹاؤن کے علاقے میں واقع افغان قونصل خانے کے فرسٹ سیکریٹری ہمایوں یوسف زئی کے گھر پر فائرنگ کی۔ایس پی کاشف کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ ٹاون پولیس اسٹیشن میں فرسٹ سیکریٹری افغان قونصلیٹ ہمایوں یوسفزئی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں افغان قونصل خانے کے اعلی عہدیدار کے گھر پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہو گئے ہیں۔
News ID 1861086
آپ کا تبصرہ