مہر خبررساں ایجنسی نےڈان نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے کرنل طارق غفور ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایس پی کاشف ذوالفقار کے مطابق ہلاک ہونے والے کرنل طارق غفور حاضر سروس تھے اور ان کو جمعہ کی نماز کے لیے جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ایس پی کینٹ کاشف نے مزید بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے کرنل ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1862454
آپ کا تبصرہ