مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے کرد صوبہ دیاربکر میں پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر کار بم دھماکے میں 5 اہلکار ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرد اکثریتی صوبے دیاربکر کے شہر سینار میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب کاربم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے فوری بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں پولیس افسر کے 2 رشتہ داروں سمیت 3 سویلین بھی شامل ہیں۔
ترکی کے کرد صوبہ دیاربکر میں پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر کار بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1861052
آپ کا تبصرہ