مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کےشہرموصل کے قریب تین کاربم دھماکوں میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 23افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔عراقی شہر موصل کے مشرقی علاقے گوگچلی کے بازار میں تین کاربم دھماکے ہوئے ،جس میں 15شہری اور 8پولیس اہلکارہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
گوگچلی کو کچھ عرصہ قبل داعش کے قبضے سے آزاد کرایا گیا تھا، حملےکی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے داعش کے تین خودکش حملہ آوروں نے کئے ہیں۔
عراق کےشہرموصل کے قریب تین کاربم دھماکوں میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 23افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1869177
آپ کا تبصرہ