مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے 2 اہلکار ہلاک جب کہ 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزررہی تھی کہ وہابی دہشت گردوں نے سڑک کنارے پہلے سے نصب مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ 3 کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے 2 اہلکار ہلاک جب کہ 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1860944
آپ کا تبصرہ