بھارتی ریاست میگھالیا بم دھماکے سے 2 افراد ہلاک

بھارتی ریاست میگھالیا کی ولیم نگرمارکیٹ میں بم دھماکے نتیجے میں دوافراد ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست میگھالیا کی ولیم نگرمارکیٹ میں بم دھماکے نتیجے میں دوافراد ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ دستی بم حملے کے نتیجے میں ہواہے تاہم سرکاری طورپر اس کی نوعیت کے بارے میں ابتدائی طورپر واضح نہیں ہوسکا لیکن امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ اس دھماکے کے پیچھے بھی دہشت گرد گروپ گارونیشنل لبریشن آرمی کاہاتھ ہوسکتاہے ، کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق اس علاقے میں 10سے زائد چھوٹے گروپ فعال ہیں جبکہ گزشتہ سال بھی پولیس نے تقریباً40مشتبہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیاتھا۔

News Code 1860934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha