31 دسمبر، 2015، 7:46 PM

جموں کشمیر کے وزیر اعلی کی حالت تشویشناک

جموں کشمیر کے وزیر اعلی  کی حالت تشویشناک

ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید کی حالت تشویشناک ہے اوروہ دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید کی حالت تشویشناک ہے اوروہ دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق مفتی محمد سعید سانس کی تکلیف میں مبتلاہیں،اور انھیں آکسیجن تھراپی کی ضرورت ہے۔انکی طبیعت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ انھیں گزشتہ روز آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، نئی دہلی کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔دریں اثنا آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ترجمان امیت گپتا نے بتایا ہے کہ انکی مجموعی رپورٹ بالکل درست ہے، وہ خوراک بھی لے رہے ہیں،تاہم انھیں آکسیجن تھراپی دی جارہی ہے۔اور ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم انکی دیکھ بھال کررہی ہے۔79 سالہ مفتی سعید کو بدھ کے دن اس وقت اسپتال منتقل کیا گیا جب وہ  تیز بخار اور گلے میں شدید تکلیف میں مبتلا تھے۔

News ID 1860723

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha