مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج رات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔اطلاعات کے مطابق عمران خان ’پاک بھارت تعلقات‘ کے موضوع پر ہونیوالے سیمینار میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود ہیں جہاں وزیراعظم نریندرمودی نے اُنہیں ملاقات کی دعوت دی اور عمران خان نے یہ دعوت قبول کرلی ۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق آج شام ہی دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات متوقع ہے جبکہ نجی ٹی وی چینل کا کہناہے کہ شام ساڑھے چھ بجے وزیراعظم ہاﺅس میں دونوں رہنما ملیں گے ۔
ہندوستان میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج رات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔
News ID 1860231
آپ کا تبصرہ