مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان صوبے ہرات میں طالبان گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 50 سے زائد وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں طالبان گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50 سے زائد وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان گروپوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 54 کے قریب دہشت گرد مارے گئے ہیں جب کہ 40 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
افغان صوبے ہرات میں طالبان گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 50 سے زائد وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1860168
آپ کا تبصرہ