مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ بحران شام کے حوالے سے ہونے والے آئندہ اجلاسوں میں تہران کی شرکت کا انحصار مذاکراتی عمل پر ہوگا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ تہران صرف ایسے اجلاسوں میں شرکت کرے گا جو نتیجہ خیز ثابت ہوں اور ان سے بحران شام کے سیاسی حل میں مدد مل سکتی ہو۔ حسین امیر عبداللھیان نے مزید کہا کہ ویانا اجلاس میں بعض ممالک خاص طور سے سعودی عرب نے غیر تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض ممالک ایسے معاملات پر دخل اندازی کر رہے جن کا تعلق صرف اور صرف شامی عوام سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران بیرونی ممالک کے ذریعے شام کے سیاسی مستقبل کے تعین کی ہرگز حمایت نہیں کرے گا۔حسین امیر عبداللھیان نے انتفاضہ قدس کے بارے میں کہا کہ تیسری تحریک انتفاضہ شروع ہوچکی ہے اور یہ ایک ایسی تلخ حقیقت ہے جسے اسرائیل کو تسلیم اور اپنے اقدامات پر نظرثانی کرنا چاہیے۔
بحران شام سے متعلق اجلاس اگر بے نتیجہ رہے تو ایران شرکت نہیں کرے گا، عبداللھیان
ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ بحران شام کے حوالے سے ہونے والے آئندہ اجلاسوں میں تہران کی شرکت کا انحصار مذاکراتی عمل پر ہوگا۔
News ID 1859311
آپ کا تبصرہ