22 اکتوبر، 2015، 11:36 PM

خیبرایجنسی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 21 دہشت گرد ہلاک

خیبرایجنسی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 21 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے علاقے خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 21 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقے خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 21 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں راجگال اور تیراہ میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، فضائی کارروائی کے نتیجے میں 21 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فوج خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف منظم آپریشن کررہی ہے اس کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی منظم انداز میں ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

News ID 1859050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha