مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی علاقے خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے بمباری کی جس میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے اوردہشت گردو ں کے تین ٹھکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔
![خیبر ایجنسی میں پاکستانی فورسز کی فضائی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک خیبر ایجنسی میں پاکستانی فورسز کی فضائی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک](https://media.mehrnews.com/d/2015/10/27/3/1885616.jpg?ts=1486462047399)
پاکستانی علاقے خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1859406
آپ کا تبصرہ