26 ستمبر، 2015، 1:04 PM

امریکہ اور چین کا سائبر چوری میں مدد فراہم نہ کرنے پر اتفاق

امریکہ اور چین کا سائبر چوری میں مدد فراہم نہ کرنے پر اتفاق

امریکہ اور چین نے ایک دوسرے کے خلاف سائبر چوری کی کوششوں میں مدد فراہم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور چین نے ایک دوسرے کے خلاف سائبر چوری کی کوششوں میں مدد فراہم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وہائٹ ہاؤس میں چینی ہم منصب ژی جن پنگ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا کہ انہوں نے چین کے صدر کے سامنے امریکی کمپنیوں اور شہریوں کو لاحق سائبر خطرات کا ذکر کیا ہے اور انہیں کہا ہے کہ یہ سلسلہ فوراً رکنا چاہیے۔ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کے باوجود انہوں نے کئی معاملات پر تعاون مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کی سائبر جاسوسی روکنے کے اقدامات کرنے اور انٹرنیٹ کے ذریعے تجارتی راز نہ چرانے پر متفق ہوگئے ہیں۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سائبر سکیورٹی سے متعلق معاملات پر تجربہ کار ماہرین پر مشتمل ایک گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ہر سال2 اجلاس ہوں گے۔ اس کا پہلا اجلاس آئندہ تین ماہ میں بلایا جائے گا۔

News ID 1858424

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha