24 ستمبر، 2015، 11:07 PM

سعودی حکام کی نااہلی منی کے حادثے کا سبب/ ایران میں تین دن سوگ کا اعلان

سعودی حکام کی نااہلی منی کے حادثے کا سبب/ ایران میں تین دن سوگ کا اعلان

رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے پیغام میں منی میں حجاج بیت اللہ الحرام کےجاں بحق ہونے کے المناک واقعہ پر اپنے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کے نااہل اور نالائق حکام کو اس دردناک حادثے کا اصلی ذمہ دار قراردیا اور اسلامی جمہوریہ ایران میں تین دن تک عام سوگ اور عزا کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے پیغام میں منی میں حجاج بیت اللہ الحرام کےجاں بحق  ہونے کے المناک واقعہ پر اپنے گہرے دکھ  و رنج کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کے نااہل اور نالائق حکام کو اس دردناک حادثے کا اصلی ذمہ دار قراردیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران میں تین دن تک عام سوگ اور عزا کا اعلان کیا ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں اس المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے حجاج  کے پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور شہداء کے لواحقین  کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے فرمایا: سعودی حکام کو اس المناک حادثے میں اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حجاج کے ساتھ عدل و انصاف پر مبنی رفتار اختیار کرنی چاہیے اور اس حادثے میں ملوث عوامل کوعالم اسلام کے سامنے پیش کرنا چاہیے ۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں منی میں موجود ایرانی حکام پر زوردیا ہے کہ وہ متاثرہ حجاج کواپنا بھر پور تعاون فراہم کریں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس دردناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے حجاج کرام کوقرآن مجید کی اس آیت" و من یخرج من بیته مهاجرا الی الله و رسوله ثم یدرکه الموت فقد وقع اجره علی الله»  "  کا سزاوار اور مظہر قراردیاہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جاں بحق ہونے والے حجاج کے پسماندگان کو ایک بار پھر تعزیت اور تسلیت  پیش کرتے ہوئے ایران میں تین دن تک عام سوگ کا اعلان کرتا ہوں۔

News ID 1858384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha