مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی مسافر بردار طیارے اے ٹی آر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس جانگداز حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی درخواست کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے رحمت اور مغرفت طلب کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے متعلقہ حکام پر زوردیا کہ وہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے پیکروں کی تلاش ، تکریم اور تجلیل میں بھر پور تعاون فراہم کریں۔
آپ کا تبصرہ