مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی جریدے نیوزویک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی جریدے نیوزویک نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ کا خدشہ موجود ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق 5 لاکھ 50 ہزار جوانوں کے ساتھ پاکستانی فوج عددی حجم کے لحاظ سے اس وقت دنیا میں چوتھے نمبر پرہے جبکہ 11 لاکھ 50 ہزارفوجیوں کے ساتھ بھارت دوسرے نمبر پر ہے ۔ایک ایٹمی تصادم جنوبی ایشیا کیلیے بربادی، عالمی معیشت کیلیے تباہ کن اور کرہ ارض کیلئے انتہائی خطرناک ہوگا۔ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان جنگ کا حقیقی امکان آج بھی موجود ہے۔
آپ کا تبصرہ