28 اگست، 2015، 6:33 PM

اقوام متحدہ کا تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا اعلان

اقوام متحدہ کا تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا اعلان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ وہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر تین رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ وہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر تین رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق بان کی مون نے سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ تمام فریقین کی رضامندی کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے جس سے شام میں جاری 4 سالہ خانہ جنگی کے دوران ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق تحقیقات کی جائے گی اس ضمن میں انہوں نے سکیورٹی کونسل کو ایک تفصیلی خط بھی پیش کیا جس میں تحقیقات کا طریقہ کار بیان کیا گیا تھا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے خط کے متن کے مطابق ہتھیاروں کے خلاف عالمی تنظیم کے تعاون سے ہی چھان بین کاعمل مکمل ہوگا جس کے تحت کلورین اور دیگر ہلاکت خیز کیمیائی اجزا کی تیاری، معاونت، مالی مدد اور استعمال کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد شامی عوام کے خلاف ممنوعہ ہتھیار استعمال کررہے ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ دہشت گردوں کو یہ ہھتیار ترکی سے مل رہے ہیں۔

News ID 1857717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha