مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے کہا ہے کہ ایران مغرب کی جانب سے عراقی سابق ڈکٹیٹر کو ممنوعہ کیمیائی ہتھیار دینے کے بعد اس سے شدید متاثر ہوا ہے۔ ایران کیمیائی ہتھیار کنونشن کا ایک ذمہ دار رکن ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چند دہائیوں کے دوران ایران نے کنونشن کے قوانین کی ایک مرتبہ بھی مخالفت نہیں کی۔ حالیہ دنوں میں صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان اور غزہ میں ممنوعہ کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی خبریں زیرگردش ہیں۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے غزہ اور لبنان میں ممنوعہ ہتھیار استعمال کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ایران نے اس حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے خلاف عالمی سطح پر تحقیقات کی جائیں۔
آپ کا تبصرہ