مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے فوجیوں میں سرحدی جھڑپ کے دوران 4 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل افغان حکومت نے پاکستانی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ افغانستان میں دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہی ہے افغان حکومت نےکابل حملوں کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کی تھی ۔پاکستانی فوج نے راکٹ حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں افغانستان سے پاکستانی علاقے میں ایک راکٹ حملے میں چار پاکستانی فوجی ہلاک جب کہ چار شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔ پاکستانی فوج نے بھی بھر پور جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
افغانستان اور پاکستان کے فوجیوں میں سرحدی جھڑپ کے دوران 4 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1857614
آپ کا تبصرہ