مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کےصوبے ہلمند میں طالبان کے راکٹ حملے میں ایک امریکی صحافی اور اس کے مترجم سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق امریکی فوٹو جرنلسٹ ڈیوڈ گلکی اور ان کے افغان مترجم ذبیح اللہ تمنا ہلمند صوبے کے شہر لشکر گاہ سے افغان فوج کے ہمراہ مرجہ جا رہے تھے جب ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صحافی اور اس کا مترجم دونوں امریکہ کے نیشنل پبلک ریڈیو کے لیے کام کر رہے تھے۔ راکٹ حملے میں ایک افغان فوجی اہلکار اور گاڑی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوا۔ ایوارڈ یافتہ امریکی صحافی ڈیوڈ گلکی افغانستان کے علاوہ عراق جنگ کےدوران بھی کوریج کرچکے ہیں۔
![افغانستان میں طالبان کے راکٹ حملے میں امریکی صحافی سمیت چار افراد ہلاک افغانستان میں طالبان کے راکٹ حملے میں امریکی صحافی سمیت چار افراد ہلاک](https://media.mehrnews.com/d/2016/06/06/3/2099363.jpg?ts=1486462047399)
افغانستان کےصوبے ہلمند میں طالبان کے راکٹ حملے میں ایک امریکی صحافی اور اس کے مترجم سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1864539
آپ کا تبصرہ