مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فورسز کی طالبان کے زیر انتظام جیل پر کی گئی بمباری میں 17افغان فوجیوں سمیت 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔افغان حکام کے مطابق 26اگست کو افغان ضلع ناد علی میں واقع افغان طالبان کی زیرانتظام جیل پر کی گئی امریکی طیارے کی بمباری میں ہلاک 32افراد میں سے 17افغان نیشنل آرمی کے اہلکار تھے۔ایک روز قبل افغان صوبہ ہلمند کے گورنراور مقامی سکیورٹی حکام نے کہا تھا کہ مرنے والے تمام افراد دہشت گرد تھے۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد دہشت گرد نہیں تھے بلکہ ان میں 17 افغان فوج کے اہلکار بھی شامل ہیں۔زخمیوں میں شامل محمد نبی نامی ایک افغان اہلکار نے فوجی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 215ویں مے ونڈملٹری کور کے اہلکار ہیں اور انہیں ایک ماہ قبل دیگر چھ ساتھیوں سمیت طالبان نے گرفتار کرلیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ نادعلی کے علاقہ لشکر گاہ قائم اس قید خانہ میں ان کے ساتھیوں کے علاوہ دیگر 34افغان فوجی اہلکاربھی قید تھے۔
افغانستان میں امریکی فورسز کی طالبان کے زیر انتظام جیل پر کی گئی بمباری میں 17افغان فوجیوں سمیت 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1866531
آپ کا تبصرہ