27 جنوری، 2016، 1:35 PM

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں اہم طالبان کمانڈر قاری ہدایت اللہ 5 دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں اہم طالبان کمانڈر قاری ہدایت اللہ 5 دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔ افغان صوبے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی کا کہنا ہے کہ امریکی جاسوس طیاروں نے افغانستان کے شمالی صوبے ننگرہارکے ضلع اچھن میں طالبان کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں طالبان کمانڈر قاری ہدایت اللہ 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ دوسری جانب طالبان کی جانب سے تاحال قاری ہدایت اللہ کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

News ID 1861381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha