7 جولائی، 2015، 2:19 AM

ایران نے مذاکرات میں ریڈ لائنوں سے عبور نہیں کیا

ایران نے مذاکرات میں ریڈ لائنوں سے عبور نہیں کیا

ویانا میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کے ایک اہلکار نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مذاکراتکار ریڈ لائنوں سے ہر گز عبور نہیں کریں گے اورہماری تمام ریڈ لائنیں اپنی جگہ پر باقی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں ایرانی مذاکراتی  ٹیم کے ایک اہلکار نے  ہوٹن کوبرگ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مذاکراتکار ریڈ لائنوں سے ہر گز عبور نہیں کریں گے اورہماری تمام ریڈ لائنیں اپنی جگہ پر باقی ہیں۔

ایرانی اہلکار نے کہا کہ ڈیڈ لائن مغربی ممالک کی مشکل ہے ہماری نہیں، جب تک ضرورت ہو ہم مذاکرات جاری رکھنے کے لئے تیار ہیں ۔ ہم اچھے معاہدے کی تلاش میں ہیں ۔ ایران نے اعتماد ساز ی کے سلسلے میں تمام اقدامات کو انجام دیدیا ہے اور اب مغربی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ کس طرح اپنے قول پر عمل کرتے ہیں۔

 

News ID 1856420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha