مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے گذشتہ دو برس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کنٹرول کیا ہے جبکہ گروپ 1+5 کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں لیکن جب بھی کسی معاہدے تک پہنچنے کا امکان پیدا ہوتا ہے تو مغربی ممالک نئے مسائل پیدا کردیتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گروپ 1+5 کے پاس معاہدے تک پہنچنے کا یہ بہترین موقع ہے ایران پابندیوں سے دبنے والا نہیں ہے ایران نے اب تک جو مختلف شعبوں میں پیشرفت اور ترقی اصل کی ہے وہ مغربی ممالک کی پابندیوں کے سائے میں کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری پر یہ ثابت کرچکے ہیں کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور بعض مغربی ممالک ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو بہانہ بنا کر ایران کی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہے لیکن مغربی ممالک بے بنیاد مسائل پیدا کرکے مذاکرات کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم عالمی پابندیوں کے باوجود ملک کو چلانا جانتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم ملک اور قومی مفادات کا کسی سے سودا نہیں کریںگے۔ انھوں نے کہا کہ گروپ 1+5 کو لوزان تفاہمنامہ کے مطابق عمل کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ جزوی مسائل میں فریقین کے درمیان کافی اختلافات پائے جاتے ہیں جنھیں مذاکرات کے ذریعہ دور کیا جاسکتا ہے انھوں نے کہا کہ ایران اپنی ریڈ لائنوں سے عبور نہیں کرےگا۔
آپ کا تبصرہ