مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے خادمین قرآن کریم اور ذاکرین کے اعزاز میں دی گئی افطار میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید اور اہلبیت علیھم السلام کے ساتھ حقیقی تمسک انقلاب اسلامی کی حفاظت اور انسان کی نجات کا ضامن ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ قرآن مجید صرف پڑھنے اور سمجھنے کے لئے نہیں بلکہ وہ تمام انسانوں کا ہادی اور رہنما بھی ہے ۔ اور ہمارے انقلاب کے لئے یہ بات قابل فخر ہے کہ وہ قرآن اور اہلبیت کے ساتھ ابتدا ہی سے متمسک اور متصل ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ قرآن صرف مسلمانوں سے نہیں بلکہ تمام انسانوں سے متعلق ہے اور سب کے لئے ہادی اور رہنما ہے ۔ انھوں نے کہا کہ قرآن و اہلبیت (ع) آنحضور کی دو گرانقدر امانتیں ہیں جن کے ساتھ تمسک انسان کی ہدایت اور نجات کا باعث بنتا ہے ۔ قرآن کا فہم اہلبیت کے بغیر ممکن نہیں اور اہلبیت کی محبت قرآن کے بغیر ناممکن ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے خادمین قرآن کریم اور ذاکرین کے اعزاز میں دی گئی افطار میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید اور اہلبیت علیھم السلام کے ساتھ حقیقی تمسک انقلاب اسلامی کی حفاظت اور انسان کی نجات کا ضامن ہے۔
News ID 1856229
آپ کا تبصرہ