مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قم میں آیت اللہ العظمی وحید خراسانی نےصدارتی دفتر کے انچارج محمد نہاوندیاں سے ملاقات میں ایران کی مذاکراتی ٹیم کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ بڑی طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکرنا بڑاگرانقدر اور قابل تعریف اقدام ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی نیت عوام کی خدمت کرنا ہے اور ایٹمی معاہدے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے درست اور سنجیدگی کے ساتھ استفادہ کرنا چاہیے۔ آیت اللہ وحید خراسانی نے ایران کی مذاکراتی ٹیم کے اقدام کو ہنرمندانہ اور صادقانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ صدر اور حکومت کی کامیابی کے لئے ہمیشہ دعا کرتے ہیں۔
صدر کے دفتر کے انچارج نے اس ملاقات میں صدر کا سلام پہنچاتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی کامیابیوں میں مراجع عظام کی دعا کو مؤثر سمجھتی ہے۔
آپ کا تبصرہ