30 جون، 2015، 1:53 AM

عمران خان کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بچ گیا

عمران خان کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بچ گیا

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان اور جہانگیر ترین کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ لاہور روانہ ہوئے جہاں تیز آندھی کے باعث ان کا ہیلی کاپٹرحادثے سے بچ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان اور جہانگیر ترین کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ لاہور روانہ ہوئے جہاں تیز آندھی کے باعث ان کا ہیلی کاپٹرحادثے سے بچ گیا۔اطلاعات کے مطابق عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان اور پارٹی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور روانہ ہوئے کہ اس دوران اچانک تیز آندھی کے باعث ان کے ہیلی کاپٹر کا  توازن بگڑ گیا اور لینڈنگ میں شدید مشکلات پیش آئیں تاہم  پائلٹ ہیلی کاپٹر کو بحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔

News ID 1856250

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha