مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں چیئرمین سینیٹ کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نامزد امیدوار رضا ربانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے جب کہ ڈپٹی چیئرمین کے لئے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔اطلاعات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے لئے رضا ربانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن کے مقابلے میں کسی امیدوار نے اپنے کاغذات جمع نہیں کرائے اور مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد رضا ربانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے جے یو آئی (ف) کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری اور حافظ حمد اللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ تحریک انصاف کی جانب سے شبلی فراز اور بی این پی (مینگل)کی جانب سے جہانزیب جمالدین نے بھی ڈپٹی چیئرمین شپ کے لئے اپنے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔
مہر نیوز/12 مارچ/ 2015 ء : پاکستان میں چیئرمین سینیٹ کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نامزد امیدوار رضا ربانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے جب کہ ڈپٹی چیئرمین کے لئے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔
News ID 1851601
آپ کا تبصرہ