مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ خیبرایجنسی میں سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فورسز نے دہشت گردوں کے زیراستعمال سرحدی مورچے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان دہشت گردوں کیخلاف آپریشن خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں کیا جارہا ہے جہاں اکاخیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ جاری ہے۔ جھڑپ کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
پاکستان
خیبرایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 طالبان دہشت گرد ہلاک
مہر نیوز/17 اکتوبر/ 2014 ء :پاکستان کے علاقہ خیبرایجنسی میں سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1842421
آپ کا تبصرہ