9 ستمبر، 2014، 1:18 PM

ہندوستانی سپریم کورٹ کا اردو زبان کے حق میں تاریخی فیصلہ

ہندوستانی سپریم کورٹ کا اردو زبان کے حق میں تاریخی فیصلہ

مہر نیوز/9 ستمبر/ 2014 ء : ہندوستانی سپریم کورٹ نے اردو کے حق میں تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے ریاست اترپردیش میں اردو کی سرکاری زبان کی حیثیت ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی سپریم کورٹ نے اردو کے حق میں تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے ریاست اترپردیش میں اردو کی سرکاری زبان کی حیثیت ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اترپردیش کی اسمبلی نے ریاست میں اردو بولنے والوں کی کثرت کے باعث ترمیم کے ذریعہ ہندی کے ساتھ ساتھ اردو کو بھی ریاست کی سرکاری زبان کا درجہ دیا ہوا ہے۔ اسمبلی کی اس ترمیم کو کالعدم قرار دینے کےلیے ایک تنظیم نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی تاہم عدالت نے اردو کی ریاست کی سرکاری زبان کی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔

News ID 1840434

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha