21 جولائی، 2014، 4:56 PM

اسرائیلیوں نے ہٹلر کی بربریت کو مات دے دی، رجب اردوغان

اسرائیلیوں نے ہٹلر کی بربریت کو مات دے دی، رجب اردوغان

مہر نیوز/21 جولائی / 2014 ء :ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے غزہ میں جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلیوں نے ہٹلر کی بربریت کو مات دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے غزہ میں جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلیوں نے ہٹلر کی بربریت کو مات دے دی۔ صدارتی مہم کے دوران ریلی سے خطاب میں ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست میں کچھ لوگوں کی ذہنیت نازی رہنما ایڈولف ہٹلر سے ملتی ہے۔ اسرائیلیوں کا کوئی ضمیر، غیرت یا خودداری نہیں ہے وہ ہٹلر پر صبح شام لعن طعن کرتے ہیں مگر خود انہوں نے ہٹلر کی بربریت کو بھی مات دے دی ہے،اسرائیلی حملوں پر امریکہ کیسے آنکھیں بندکرسکتا ہے، سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے اسے مناسب اقدام کرنا چاہیے۔ انھوں نے اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے تعلقات میں بہتری کے امکان کو مسترد کر دیا۔

News ID 1838509

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha