18 مئی، 2014، 12:00 AM

بوسنیا اور سربیا

بوسنیا اور سیربیا میں شدید بارشوں سے16 افراد ہلاک

بوسنیا اور سیربیا میں شدید بارشوں سے16 افراد ہلاک

مہر نیوز/ 17 مئی / 2014 ء : بوسنیا اور سربیا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بوسنیا اور سربیا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مغربی یورپی ملک سربیا اور بوسنیا میں شدید بارشوں نے طوفان کی صورت اختیار کرلی اور بوسنیا کے شمالی علاقوں میں طوفان کے باعث20 ہزار سے زائد افراد گھروں سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے، بوسنیا کے شمالی علاقے دوبوج میں سیلابی پانی میں بہہ کر 6 افراد ہلاک ہوئے، مگلج ٹاؤن سے 2 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ دارالحکومت میں بھی سیلابی پانی داخل ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔
ادھر سربیا میں شدید بارشوں اور طوفان نے تباہی مچادی اورمختلف دیہات زیر آب آنے سے تقریباً 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ خاندانوں کی تلاش شروع کردی ہے،

News ID 1836134

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha