مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 18 لاپتہ ہو گئے ہیں۔جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ جنلن کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی اور پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔ صوبے کے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ امدادی سرگرمیوں کے لیے 32 ہزار اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
چین میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 18 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
News ID 1873943
آپ کا تبصرہ