4 مئی، 2014، 9:09 PM

یمن

یمنی فوج نے القاعدہ کے 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا

یمنی فوج نے القاعدہ کے 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا

مہر نیوز/ 4 مئی / 2014 ء : یمنی فوج نے کارروائی کے دوران سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے 30 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کرکے جہنم واصل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج نے کارروائی کے دوران سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم  القاعدہ کے 30 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کرکے جہنم واصل کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور القاعدہ  دہشت گردوں کے درمیان کارروائیوں میں اب تک درجنوں دہشت گرد  ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ فوج نے صوبہ شبوا کے علاقے میفا میں تازہ کارروائی کی جس میں القاعدہ کے تقریباً 37 دہشت گرد  ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، وزارت دفاع کے مطابق میفا کے علاقے میں گزشتہ 6 روز سے فوج کی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ جمعہ کے روز اسی علاقے میں کارروائی کے دوران القاعدہ کے 5 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ عرب ذرائع کے مطابق القاعدہ کا اصل مرکز سعودی عرب ہے سعودی عرب القاعدہ کو اپنے ملک سے دور رکھنے کے لئے انھیں بڑے پمانے پر مدد فراہم کرتا ہے سعودی عرب نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کو اسلامی ممالک میں دہشت گردی کرنے کی کھلی اجازت دے رکھی ہے۔

News ID 1835719

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha