مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اپر دیر سے 17 من بارودی مواد اور سیکڑوں کارتوس اپنے قبضے میں لے کر ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اپر دیر میں کارروائی کر کے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 17 من بارودی مواد اور 350 کارتوس اپنے قبضے میں لے لئے۔ سیکیورٹی فورسز ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
مہر نیوز/ 3 اپریل / 2014 ء :پاکستانی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اپر دیر سے 17 من بارودی مواد اور سیکڑوں کارتوس اپنے قبضے میں لے کر ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
News ID 1834743
آپ کا تبصرہ