مہر خبررساں ایجنسی نے جنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ میں وہابی دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پاک افغان سرحدی علاقےسے 80 کلو بارودی مواد سے بھری گاڑی کو 2 وہابی دہشت گردوں سمیت پکڑ لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں کے خلاف آئی ایس پی آر کے آپریشن رد الفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں آپریشن کر کے بڑےپیمانےکی دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنادیا۔سکیورٹی فورسزنےخفیہ معلومات کی بنیادپر چمن اورپاک افغان سرحدی علاقےمیں آپریشن کیااور دہشتگردی میں استعمال ہونیوالا80کلوگرام بارودی مواد تحویل میں لے لیا ،بارودی موادگاڑی میں چھپایا گیا تھا۔ دہشتگردوں کاگاڑی میں بارودی موادرکھ کرتخریب کاری کامنصوبہ تھا،آپریشن کےدوران2 وہابی دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد ادارے اور تنظیمیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں ۔ وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ میں وہابی دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پاک افغان سرحدی علاقےسے 80 کلو بارودی مواد سے بھری گاڑی کو 2 وہابی دہشت گردوں سمیت پکڑ لیا ہے ۔
News ID 1871668
آپ کا تبصرہ