4 فروری، 2014، 1:45 PM

ملاقات

سویڈن کے وزير خارجہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

سویڈن کے وزير خارجہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

مہر نیوز/ 4 فروری/ 2014 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں سویڈن کے وزير خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں سویڈن کے وزير خارجہ کاربیلٹ  نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ سویڈن کے وزیر خارجہ کل تہران پہنچنے کے بعد اصفہان روانہ ہوگئے اور آج اس نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں وزراء خارجہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ سویڈن کے وزیر خارجہ ایران کے دیگر حکام سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے وہ جمعرات کو واپس وطن روانہ ہوجائیں گے۔

News ID 1832927

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha