3 اکتوبر، 2013، 11:49 AM

مصر

مصر میں اخوان المسلمین کے حامیوں اور مخالفین میں لڑائی

مصر میں اخوان المسلمین کے حامیوں اور مخالفین میں لڑائی

مہر نیوز/ 3 اکتوبر/2013ء: مصر کے شہر سوئز میں اخوان المسلمین کے حامیوں اور مخالفین میں لڑائی میں ایک شخص ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے شہر سوئز میں اخوان المسلمین کے حامیوں اور مخالفین میں لڑائی میں ایک شخص ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اخوان المسلمین کے حامیوں اور مخالفین میں لڑائی کے دوران ایک 17 سالہ جوان گولی لگنے سے ہلاک ہوگيا۔ عینی شاہدین کے مطابق لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب اخوان المسملین نے تجارتی علاقہ ابو العزائم میں فوج کے خلاف نعرے بازي شروع کی جبکہ دکانداروں نے بھی اخوان المسملین کے خلاف اور فوج و پولیس کی حمایت میں نعرے لگائے۔ اخوان المسملین کے حامیوں نے دکانوں اور گاڑیوں کےشیشے توڑ دیئے اور بعض راستوں کو بھی بند کردیا۔

News ID 1828719

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha