22 مئی، 2013، 2:29 PM

افغانستان

افغانستان کے صدرکی نئي دہلی میں منموہن سنگھ سےملاقات

افغانستان کے صدرکی نئي دہلی میں منموہن سنگھ سےملاقات

مہر نیوز/22 مئی /2013ء:افغانستان کے صدرحامد کرزائی نے نئی دہلی میں ہندوستانی صدر اور وزیر اعظم منموہن سنگھ سے الگ الگ ملاقات کی ہےجن میں ہتھیاروں کے سمجھوتے پرتبادلہ خیال کیاگیاہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدرحامد کرزائی نے نئی دہلی میں ہندوستانی صدر اور وزیر اعظم منموہن سنگھ  سے الگ الگ ملاقات کی ہے جن میں ہتھیاروں کے سمجھوتے پرتبادلہ خیال کیاگیاہے۔ افغان صدرتین روزہ سرکاری دورے پرنئی دہلی پہنچے جہاں انھوں نےہندوستانی صدرپرنب مکھرجی اوروزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی۔ صدرکرزئی کے ترجمان کے مطابق افغان صدرنے بھارتی رہنماوٴں سے ہتھیاروں کی فراہمی کے سمجھوتے پربات چیت کی ہے۔امریکی اورنیٹوافواج کے2014میں خطے سے جانے کے بعد افغان فوج کوسیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھالنی ہیں جس کے لیے 2011کے اسٹریٹجک معاہدے کے تحت ہندوستان افغان فوجیوں کی محدودپیمانے پرتربیت کررہاہے۔

News ID 1822278

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha