14 اپریل، 2013، 12:15 PM

کراچی

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں باپ اور بیٹے سمیت 8 افراد جاں بحق

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں باپ اور بیٹے سمیت 8 افراد جاں بحق

مہر نیوز/14 اپریل /2013ء: پاکستان کے شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہےکراچی کےمختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 8 افراد کو قتل کردیا ہے پاکستان میں دہشت گردی پاکستانی عدلیہ کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہےکراچی کےمختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 8 افراد کو قتل کردیا ہے پاکستان میں دہشت گردی پاکستانی عدلیہ کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا تازہ واقعہ اسٹیل ٹاوٴن میں پیش آیا ، جہاں نامعلوم افراد فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اس سے قبل گلشن اقبال کے علاقے میٹرول تھری میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے موبائل کی دکان پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد با پ بیٹے ہیں، مقتولین کی شناخت قلب عباس اور مسرت عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ ترجمان سنی ماری پورمشرف کالونی اور پورٹ قاسم عبداللہ گوٹھ میں 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔ گلشن حدید لنک روڈ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں طالبان دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو آج تک قرار واقعی سزا عدالتوں سے نہیں ملی جس کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی زور پکڑ رہی ہے۔ پاکستان میں سلفی وہابی دہشت گرد سرگرم ہیں جو سنی اور شیعوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہی‍ں۔

News ID 1819979

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha