مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق انقلاب اسلامی ایران کی 34 ویں برسی کے موقع پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی نائب وزير خارجہ اور دیگر سعودی حکام کی موجودگي میں شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں سعودی عرب میں ایران کے سفیر محمد جواد محلاتی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر انقلاب اسلامی کے بارے میں فلم دکھائی گئی۔
مہرنیوز- 11 فروری 2013ء: انقلاب اسلامی ایران کی 34 ویں برسی کے موقع پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی نائب وزير خارجہ کی موجودگي میں شاندار تقریب منعقد ہوئی۔
News ID 1814721
آپ کا تبصرہ