6 جون، 2012، 12:36 PM

القاعدہ

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے رہنما ابو یحیی اللبی ہلاک

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے رہنما  ابو یحیی اللبی ہلاک

مہر نیوز/6 جون /2012 ء: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پیر کو ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے سینئر رہنما ابو یحیی اللبّی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پیر کو ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے سینئر رہنما ابو یحیی اللبّی ہلاک ہوگئے ہیں۔

 امریکی حکام کے مطابق ڈرون حملے کا ہدف بھی اللبّی ہی تھے جس میں مجموعی طور پر پندرہ شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی حکام کے مطابق مغربی ملکوں کے خلاف القاعدہ کی منصوبہ بندی میں اللبّی کا کلیدی کردار تھا۔ اور اللبی کی ہلاکت القاعدہ اور طالبان پر کاری ضرب ہے۔ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شام کے مشرق میں واقع علاقے عیسو خیل میں پیر کو ہونے والے ڈرون حملے میں ایک عمارت پر دو میزائل داغے گئے تھے۔پاکستانی سیکیورٹی حکام کے مطابق پہلا میزائل کے نتیجے میں تین شدت پسند ہلاک ہوئے اور بعد میں جب ان کے ساتھی وہاں جمع ہوئے تو ایک اور میزائل گرا جس میں بارہ لوگ مارے گئے۔بعض ذرائع کے مطابق طالبان نے القاعدہ کے اہم رہنماء ابو يحيي اللبي کي ڈرون حملے کے نتيجے ميں ہلاکت کو القاعدہ کے ليے بڑا نقصان قرار ديديا ہے۔

News ID 1619868

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha