مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شیراز میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد کی موجودگی میں ایران کے معروف اور مایہ ناز شاعر مصلح الدین شیخ سعدی شیرازي کا یوم جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ صدر احمدی نژاد نے اس تقریب سے خطاب میں شیخ سعدی شیرازی کو ایران میں فارسی ادب کا ایک اہم رکن قراردیتے ہوئے کہا کہ شیخ سعدی نے نظم و نثر دونوں میدانوں میں معاشرے میں اصلاحات اور ہدایات کے سلسلے میں حقائق پر مبنی پند و نصائح کو بہترین اور خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔ صدر احمدی نژاد نے شیخ سعدی شیرازي کے پند و نصائح پر مبنی کلیپز کا بھی افتتاح کیا جنھیں شیراز کے نشریاتی ادارے کےتعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 20 مارچ مطابق پہلی اردیبہشت ایران میں ہر سال یوم سعدی منایا جاتا ہے۔ شیخ سعدی شیرازی کی گلستان اور بوستان دو معروف کتابیں نظم و نثر میں موجود ہیں جنھیں علمی حلقوں میں بہت مقبولیت حاصل ہے۔
مہر نیوز- 20 اپریل 2012ء: شیراز میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد کی موجودگی میں ایران کے معروف اور مایہ ناز شاعر مصلح الدین شیخ سعدی شیرازي کا یوم جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
News ID 1581558
آپ کا تبصرہ