کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی میں فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔کراچی ملیر کے علاقے میمن گوٹھ اور سپر ہائی وے پر براق پٹرول پمپ کےقریب سے دو نوجوانوںکی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ گارڈن میں شو مارکیٹ کے قریب سے بھی دو نوجواں کی لاشیں ملی جنہیں فائرنگ سے ہلاک کیا گیا ہے سائٹ ایریا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے19 سالہ جوان کو ہلاک کر دیا اسی علاقے میں غنی چورنگی کے قریب فائرنگ سے ارجمندنامی نوجوان زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کا ایک اور واقعہ عزیز آباد مین پیش آیا جہاں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے23 سالہ جوان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔ فائرنگ کے واقعات کے بعد ان علاقوں میں کشیدگی ہے.

News Code 1272744

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =