20 اگست، 2010، 4:57 PM

ہندوستان

ہندوستان میں وفاقی کابینہ نے اراکین پارلیمان کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافہ کردیا

ہندوستان میں وفاقی کابینہ نے اراکین پارلیمان  کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافہ کردیا

ہندوستان میں وفاقی کابینہ نے اراکین پارلیمان کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ان کی تنخواہوں اور الاؤنس میں بھاری اضافے کو منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں وفاقی کابینہ نے اراکین پارلیمان کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ان کی تنخواہوں اور الاؤنس میں بھاری اضافے کو منظوری دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ نے وفاقی قانون سازوں کی تنخواہ سولہ ہزار روپے سے بڑھا کر اب پچاس ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

اراکین کا مطالبہ تھا کہ تنخواہ بڑھاکر اسی ہزار ایک روپے کر دی جائے جیسا کہ ایک پارلیمانی کمیٹی نے سفارش کی تھی تاکہ ان کی تنخواہ سیکریٹری کی سطح کے افسران سے زیادہ ہو جائے جن سے پروٹوکول کے حساب سے وہ اوپر آتے ہیں۔ لیکن کابینہ نے یہ سفارش منظور نہیں کی۔ اضافے کی مخالفت کرنے والوں میں وزیر داخلہ پی چدمبرم اور وزیر اطلاعات و نشریات امبیکا سونی اور حمایت کرنے والوں میں انسانی وسائل کے وزیر کپل سبل شامل تھے۔

مخالفین کا اعتراض یہ تھا کہ ملک اقتصادی کساد بازاری کی گرفت سے نکل رہا ہے، ملک کے کئی حصے خشک سالی کی گرفت میں ہیں، مہنگائی بے قابو ہے اور ایسےمیں اگر منتخب نمائندے خود اپنی تنخواہیں بڑھائیں گے تو عوام میں منفی پیغام جائے گا۔

لیکن بتایا جاتا ہے کہ زیادہ تر سیاسی جماعتوں کے اراکین کی اکثریت اضافے کے حق میں تھی۔ کپل سبل کا کہنا تھا کہ تنخواہ اتنی تو ہونی چاہیے کہ اراکین اسمبلی ایمانداری سے اپنا کام انجام دے سکیں۔

News ID 1137006

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha