30 مئی، 2010، 1:46 PM

سانڈے ٹائمز

خلیج فارس میں اسرائیل کی ایٹمی آبدوزیں داخل

خلیج فارس میں اسرائیل کی ایٹمی آبدوزیں داخل

برطانیہ کے ایک ہفت روزہ اخبار نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کی تین ایٹمی آبدوزیں خلیج فارس میں داخل ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانڈے ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی تین ایٹمی آبدوزیں خلیج فارس میں داخل ہوگئی ہیں۔ اخبار کے مطابق ان ایٹمی  آبدوزوں پر کروز میزائل نصب ہیں جو 1500 کلو میٹر تک مار کرسکتے ہیں۔  اخبار کے مطابق اسرائیل کی پہلی ایٹمی آبدوز حزب اللہ ، شام اور ایران کے حملوں کے خوف سے  اس علاقہ میں روانہ کی گئی ہے سانڈے ٹائمز کے مطابق اسرائیل خلیج فارس میں مزید ایٹمی آبدوزیں روانہ کرکے اس خطے میں مستقل طور پر رہنا چاہتا ہے۔ ان آبدوزوں کے کمانڈر کو حملہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے آبدوزوں پر 35 سے 50 اہلکار موجود ہیں اخبار کے مطابق ان کشتیوں کا اہم کام اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لئے جاسوسی اطلاعات جمع کرنا ہے ۔

News ID 1092208

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha