مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیٹی میں اسپین کی امدادی ٹیم کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق ہیٹی میں جمہوریہ ڈومینیکا کی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں اسپین کی امدادی ٹیم کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ گیا ہےجس کے نتیجے میں سپین کے چار فوجی ہلاک ہوگئے۔حادثہ دارالحکومت پورٹ اوپرنس کے مشرق میں40کلومیٹر دور پیش آیا۔تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق زلزلے سے متاثرہ ہیٹی میں اسپین کے 423فوجی اہلکار خدمات سرانجام دے رہیں ہیں۔
ہیٹی میں اسپین کی امدادی ٹیم کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔
News ID 1065190
آپ کا تبصرہ