انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہےاور حکام نے ہزاروں افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہےاور حکام نے ہزاروں افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اب تک 464 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ روز انڈونیشیا میں آنے والے شدید زلزلے سے جزیرہ سماٹرامیں شہر پڈنگ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ زلزلہ سے بے شمار گھر اور دیگر عمارتیں تباہ ہو گئیں ہیں اورعمارتوں کے ملبے تلے دبے ہزاروں لوگوں کی ہلاکت کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ امدادی کارکن فوجی طیاروں کی مدد سے متا ثرہ لوگوں کوٹینٹ اور دیگر سامان فراہم کر رہے ہیں۔
News ID 956498
آپ کا تبصرہ